اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں ڈیموکریٹ صدارتی حریف امیدواروں کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ یوں دکھائی دے رہا ہے کہ پاگل برنی سینڈرز نے نواڈا ریاست میں میدان مار لیا ہے۔
امریکی ریاست نواڈا میں ہونے والے ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں کے انتخابات میں سینیٹر برنی سینڈرز نے سب سے زیادہ 364 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ جو بائیڈن 129 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اور ارب پتی ٹوم سٹایر نے 60 ووٹ حاصل کئے۔
اس سے قبل امریکی ریاست نیو ہمپشائر میں ہونے والے ابتدائی انتخابات بھی برنی سینڈرز نے جیت لیے تھے۔
سینیٹر برنی سینڈرز کا کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہنا تھا کہ یہ فتح اصل میں ٹرمپ کے زوال کا آغاز ہے۔
/129
24 فروری 2020 - 04:40
News ID: 1012668
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ٹوئیٹ میں ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات میں اپنے حریف پر جملے کسے۔